حیدرآباد۔17۔دسمبر (اعتماد نیوز)آج لوک پال بل کو راجیہ سبھا میں طویل
سیاسی کشمکش کے بعد منظور کر دیا گیا۔ چنانچہ کل اس بل کو لوک سبھا میں
پیش کیا جائیگا۔سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا کہ وہ لوک سبھا میں لوک پال
بل منظور
ہونے کے بعد اپنے بھوک ہڑتال کو ختم کردینگے۔چنانچہ آج شام تک اس
بل پر مباحث ہوتے رہے اور شام پانچ بجے اس بل پر ووٹنگ کا آغام ہوا۔ سماج
وادی پارٹی ‘اور شو سینا جیسی جماعتوں کے اختلاف کے باوجود اس کو راجیہ
سبھا میں منظور کر دیا گیا۔